31 اکتوبر، 2015، 2:05 AM

امریکہ کا شام میں اپنی اسپیشل آپریشن فورسز کا دستہ بھیجنے کا فیصلہ

امریکہ کا شام میں اپنی اسپیشل آپریشن فورسز کا دستہ بھیجنے کا فیصلہ

امریکہ نے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف شام میں لڑنے کے لیے اپنی اسپیشل آپریشن فورسز کا دستہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف شام میں لڑنے کے لیے اپنی اسپیشل آپریشن فورسز کا دستہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے ادارے پینٹاگون کے مطابق امریکا 50 کے قریب اسپیشل آپریشن فورسز کا دستہ شام کے خانہ جنگی سے متاثرہ علاقوں میں بھیجے گا جہاں شامی افواج وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے لڑنے میں مصروف ہیں جب کہ یہ دستے مقامی قیادت کو ہر طرح سے مالی اور ملٹری معاونت فراہم کریں گی تاکہ داعش کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے ساتھ لڑا جا سکے۔ امریکی صدراوباما نے اسپیشل فورسز پرمشتمل دستوں کو شمالی شام میں تعیناتی کی منظوری بھی دے دی ہے جب کہ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکہ عراقی میں اسی طرح کی اسپیشل فورسز کی تعیناتی پر غور کررہا ہے۔

News ID 1859237

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha